سعودی عرب میں رمضان المبارک کا چاند نظر
متحدہ عرب امارات میں رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا لہذا پہلا روزہ 23 مارچ جمعرات کو ہوگا.
خلیجی میڈیا کے مطابق سعودی عرب کے بعد متحدہ عرب امارات میں بھی رمضان المبارک کا چاند نظر نہ آنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے یواےای کی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں چاند کی شرعی رویت سے متعلق شہادتیں موصول نہ ہونے پر نمازِمغرب کے بعد چاند نظر نہ آنے کا اعلان کیا گیا۔
قبل ازیں سعودی رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کیا کہ مملکت میں رمضان المبارک 1444 ہجری کے چاند سے متعلق شہادتیں موصول نہیں ہوئی لہٰذا پہلا روزہ بروز جمعرات 23 مارچ کو ہوگا۔
سعودی عرب میں سپریم کورٹ کی جانب سے عوام سے اپیل کی گئی تھی کہ وہ 21 مار بروز منگل ملک بھر میں رمضان المبارک کا چاند دیکھیں
Comments
Post a Comment